Tuesday, April 27, 2010

انٹرویوشیڈول آف ایجوکیٹرز


انٹرویوشیڈول آف ایجوکیٹرز
تاریخ/دن انٹرویو
دفتر/مقام
نام آسامی
3 مئی 2010
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشیدآباد مظفرگڑھ
ایس ایس ای کمپیوٹرسائنس زنانہ
4 مئی 2010
گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول مظفرگڑھ
ایس ایس ای کمپیوٹرسائنس مردانہ
5 مئی 2010
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشیدآباد مظفرگڑھ
ایس ای ایس ای سائنس زنانہ
6 مئی 2010
گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول مظفرگڑھ
ایس ای ایس ای سائنس  مردانہ
7 مئی 2010
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشیدآباد مظفرگڑھ
ایس ایس ای فزیکل زنانہ
8 مئی 2010
گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول مظفرگڑھ
ایس ایس ای فزیکل مردانہ

Monday, April 26, 2010

ایجوکیٹرز پری میرٹ لسٹیں آویزاں کردی گئیں۔


ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے  پری میرٹ لسٹیں ای ڈی او ایجوکیشن افس مظفرگڑھ میں آویزاں کردی گئیں۔ اعتراضات داخل کرانے کی آخری تاریخ 28 اپریل 2010 ہے۔جبکہ امیدواروں کے انٹرویو 3 مئی سے شروع ہوں گے۔
معلومات کے لئے مظفرگڑھ ایجوکیشن بلاگ پڑھتے رہئے۔اور اپنی رائے سے بھی آگاہ کیجئے)

سردار کوڑے خان وظائف کے لئے منتخب طلبا و طالبات برائے سال 2010 کی کمپییوٹرائزڈ لسٹ

سردار کوڑے خان   وظائف کے لئے منتخب طلبا و طالبات برائے سال 2010 کی کمپییوٹرائزڈ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ جسے آپ پنجاب گورنمنٹ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ لسٹ دیکھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔


Sunday, April 25, 2010

چالیس لاکھ کے وظائف طلبا و طالبات مین تقسیم کئے جائیں گے محموداسلم ڈی سی او مظفرگڑھ

40 لاکھ کے وظائف طلبا و طالبات میں تقسیم کئے جائیں گے۔ محمود اسلم

سردار کوڑے خان جائیداد کی آمدن عوامی فلاح پر خرچ کی جا رہی ہے۔ ڈی سی او مظفر گڑھ۔

محسن مظفر گڑھ سردار کوڑے خان جتوئی کی آمدن نہ صرف ضلع کی تعمیرو ترقی اور یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود پر ایمانداری سے خر چ کر رہی ہے بلکہ ضلع کے ہونہار طلباو طالبات کو بھی تعلیمی وظائف دئیے جا رہے ہیں۔تاکہ ضلع کے ہونہار طلبا و طالبات تعلیم کے میدان میں ترقی کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او مظفر گڑھ محمو د اسلم وزیر نے سردار کوڑے خان سکول مظفر گڑھ میں وظائف کی تقسیم کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےبتایا کہ اس سال 40 لاکھ روپے کے وظائف ضلع کے ہونہار طلبا و طالبات میں تقسیم کئے جا رہے ہیں اور آئندہ سال 60 لاکھ روپے وظائف تقسیم کئے جائیں گے۔اس کے بعد ڈی سی او نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔ قبل ازیں ممبر ضلعی تعلیمی کمیٹی و سابق ای ڈی او سی ڈی ملک خیر محمد بدہ نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن سے ماسٹر کی ڈگری تک کے طلبا و طالبات جنہوں نے 60 فیصد تک نمبر حاصل کئے ہیں ان سے درخواستیں طلب کی گئیں جن میں 782 درخواستیں آرٹس طلبا و طالبات کی تھیں۔اور 1 ہزار 431 درخواستیں سائنس کے طلبا و طالبات کی تھیں۔ اس سا ل آرٹس کے طلبا و طالبات کو 12ہزار اور سائنس کے طلبا وا طالبات کو 20 ہزار روپے کے وظائف دئیے جا رہے ہیں۔تقریب میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ امجد علی ، ای ڈی او تعلیم معسود ندیم، ای ڈی او لٹریسی محمد ارشاد تارڑ، ڈی او عبدالغفار لنگا ہ، ڈی او سوشل ویلفئر غلام عباس قمر ، ڈی ایم او طارق محمود، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوآرڈینیٹر شیخ محمد راشد، سردار عاشق بلوچ، زبیدالسلام شیروانی، نعیم احمد، ام کلثوم سیال، افضل چوہان،ظفر گرمانی سمیت سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان، اساتذہ ، والدین، طلبا اور معززین شہر نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ڈی سی او نےمظفرگڑھ کے نوجوان اتھلیٹ عبدالباسط کو گولڈ میڈل بھی دیا۔ عبدالباسط قومی اتھلیٹ ہیَں۔ تقریب میں میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

(روزنامہ خبریں ملتان مورخہ 23 اپریل 2010)

امید واروں کی پری میرٹ لسٹ 26 اپریل کو آویزاں کی جائےگی۔ محمد مسعود ند یم ملک ای ڈی او ایجوکیشن مظفر گڑھ۔

امید واروں کی پری میرٹ لسٹ 26 اپریل کو آویزاں کی جائےگی۔ محمد مسعود ند یم ملک ای ڈی او ایجوکیشن مظفر گڑھ۔

ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن مظفر گڑھ محمد مسعود ندیم ملک کے مطابق جن امیدواروں نے ایس ایس ای کمپیوٹر سائنس، ایس ای ایس ای سائنس اور ایس ایس ای فزیکل ایجوکیشن کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ان کی پر ی انٹرویو میرٹ لسٹ 26 اپریل 2010 کو دفتر ای ڈی او ایجوکیشن مظفر گڑھ میں آویزاں کر دی جائیں گی۔ان فہرستوں پر اعتراضات 26 اپریل سے 28 اپریل 2010 تک دفتری اوقات کے دوران متعلقہ مجاز اتھارٹی کے پاس مخصوص فارم پر جمع کرائے جا سکتے ہیں۔مقررہ تاریخ اور اوقات کے بعد کوئی درخواست برائے اعتراض وصول نہ کی جائے گی۔اپیل کنندگان کی ذاتی شنوائی متعلقہ مجاز اتھارٹی 29 اپریل کو اپنے دفتر میں کرے گی۔ اعتراض کنندہ کو اصل ثبوت کے ساتھ ذاتی طور پر پیش ہونا ہو گا۔

(روزنامہ خبریں ملتان مورخہ 23 اپریل 2010)

Thursday, April 1, 2010

BEST TEACHER SECONDARY WING DISTRICT MUZAFFARGARH

1- Muhammad Hussain SST (Science) Govt. High School, Khan Garh
2- Muhammad Saleem SST (Arts), Govt. High School, Khan Garh
3- Khalida Shaheen, SST (Science) Govt. Girls High & Normal School, Muzaffargarh
4- Zahida Pervin, SST (Arts), Govt. Girls High & Normal School, Muzaffargarh