Tuesday, May 6, 2014

ضلعی افسر تعلیمات سیکنڈری ایجوکیشن مظفرگڑھ کی جانب سے سکولوں کے لئے ضروری ہدایات۔

ضلعی افسر تعلیمات سیکنڈری ایجوکیشن مظفرگڑھ کی جانب سے سکولوں کے لئے ضروری ہدایات۔
حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق درج ذیل ریکارڈ  تیار کرکےہر سربراہ ادارہ اپنے آفس میں رکھے تاکہ وزیراعلی ٰ کی طرف سے جاری کردہ روڈ میپ/انڈیکیٹر کی تکمیل ہو سکے۔
1-     اوقات مدرسہ کی سختی سے پابند ی کریں۔
2-     کوالٹی آف ایجوکیشن کی طرف خصوصی توجہ دیں۔
3-     سائنس، ریاضی، اردو اور معاشرتی علوم والے اساتذہ اپنی کلاسز پر خصوصی توجہ دیں۔
4-     ریاضی کو فوکس کریں۔ کیونکہ دور حاضر میں حکومت سائنس کی تعلیم پر خصوصی طور پر توجہ دے رہی ہے۔
5-     طلباء کی  حاضری کو 100 فیصد یقینی بنائیں۔
6-     NSB کا فنڈ قواعد کےمطابق طلبا ء کی بہبود اور ادارے کی تعلیمی ترقی پر خرچ کریں۔
7-     روزنامچہ برائے اساتذہ اور طلباء فوری طور پر بنائیں۔
8-     موبائل فون کا استعمال تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلباء دونوں کے لیے سختی سے منع ہے۔
9-     وائٹ بورڈ کا استعمال کریں اور سفیدی بھی کروائیں۔
10- Missing Facilities کو پورا کریں۔
11- ادارہ کا ماحول خوشگوار بنائیں۔
12- سکول کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔
13- تمام اساتذہ اپنے کلاس روم میں تعلیمی کیلنڈر آویزاں کریں۔ اور ٹائم ٹیبل بھی لگائیں۔
14- سربراہ ادارہ جملہ طلباء کی ہوم ورک کی کاپیاں چیک کرے اور اپنے دستخط ثبت کرے۔
15- ادارے کی خوبصورتی کے لئے غیر ضروری گھاس کٹوائیں اور خوبصورت پودے لگوائیں  اور ادارہ کا ماحول دلکش بنائیں۔
16- فرنیچر کی کمی کو پوراکریں۔
17- زنانہ مدارس میں زنانہ اساتذہ   اپنے ہمراہ چھوٹے بچے مت لائیں۔
18- وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ پر سختی سے عملدرآمد کریں۔
19- بوگس داخلہ ہرگز نہ کریں۔ اگر کسی ادارے میں بوگس  داخلہ پایا گیا۔تو سربراہ ادارہ خود ذمہ دار ہوگا۔
20- UPE/USE رجسٹر بنائیں۔ OSCکا اندراج کریں۔
21- UPE/USE   انرولمنٹ کی روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ دیں۔
22- روزانہ ای میل بھی چیک کریں۔
23- آئی ٹی لیب کو صاف ستھر ا رکھیں۔ تمام کمپیوٹرز اور یو پی ایس چالو حالت میں ہونے چاہیئے۔
24- سربراہ ادارہ اپنے سکول کی بریفنگ تیا ر کرے۔ جس میں منظور شدہ آسامیاں، ورکنگ/خالی آسامیاں، ٹیچنگ/نان ٹیچنگ وغیرہ، ادارہ کا کل رقبہ، کورڈ ایریا، ان کورڈ ایریا، تمام کمرہ جات کی تفصیل، واش روم کی تفصیل، انرولمنٹ سال 2013 اور 2014 کی تفصیل الگ الگ۔ کمپیوٹر لیب سے متعلق تمام معلومات، گزشتہ پانچ سالوں کا رزلٹ، فنڈز کی تفصیل، درختوں کی تفصیل،  سکول کی کارکردگی اور دیگر ہمہ قسمہ معلومات سکول، بریفنگ میں ہونی چاہیَے۔
25- داخلہ مہم کے بینرز، سکول گیٹ پر آویزاں کریں۔ اور پمفلٹ بھی تقسیم کریں۔
26- DTE کی رینکنگ والا بورڈ بھی آویزاں کریں۔
27- ادارہ کی تعلیمی ترقی اور بہتری کے خلوص دل اورخلوص نیت سے کام کریں۔