Sunday, April 25, 2010

چالیس لاکھ کے وظائف طلبا و طالبات مین تقسیم کئے جائیں گے محموداسلم ڈی سی او مظفرگڑھ

40 لاکھ کے وظائف طلبا و طالبات میں تقسیم کئے جائیں گے۔ محمود اسلم

سردار کوڑے خان جائیداد کی آمدن عوامی فلاح پر خرچ کی جا رہی ہے۔ ڈی سی او مظفر گڑھ۔

محسن مظفر گڑھ سردار کوڑے خان جتوئی کی آمدن نہ صرف ضلع کی تعمیرو ترقی اور یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود پر ایمانداری سے خر چ کر رہی ہے بلکہ ضلع کے ہونہار طلباو طالبات کو بھی تعلیمی وظائف دئیے جا رہے ہیں۔تاکہ ضلع کے ہونہار طلبا و طالبات تعلیم کے میدان میں ترقی کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او مظفر گڑھ محمو د اسلم وزیر نے سردار کوڑے خان سکول مظفر گڑھ میں وظائف کی تقسیم کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےبتایا کہ اس سال 40 لاکھ روپے کے وظائف ضلع کے ہونہار طلبا و طالبات میں تقسیم کئے جا رہے ہیں اور آئندہ سال 60 لاکھ روپے وظائف تقسیم کئے جائیں گے۔اس کے بعد ڈی سی او نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔ قبل ازیں ممبر ضلعی تعلیمی کمیٹی و سابق ای ڈی او سی ڈی ملک خیر محمد بدہ نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن سے ماسٹر کی ڈگری تک کے طلبا و طالبات جنہوں نے 60 فیصد تک نمبر حاصل کئے ہیں ان سے درخواستیں طلب کی گئیں جن میں 782 درخواستیں آرٹس طلبا و طالبات کی تھیں۔اور 1 ہزار 431 درخواستیں سائنس کے طلبا و طالبات کی تھیں۔ اس سا ل آرٹس کے طلبا و طالبات کو 12ہزار اور سائنس کے طلبا وا طالبات کو 20 ہزار روپے کے وظائف دئیے جا رہے ہیں۔تقریب میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ امجد علی ، ای ڈی او تعلیم معسود ندیم، ای ڈی او لٹریسی محمد ارشاد تارڑ، ڈی او عبدالغفار لنگا ہ، ڈی او سوشل ویلفئر غلام عباس قمر ، ڈی ایم او طارق محمود، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوآرڈینیٹر شیخ محمد راشد، سردار عاشق بلوچ، زبیدالسلام شیروانی، نعیم احمد، ام کلثوم سیال، افضل چوہان،ظفر گرمانی سمیت سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان، اساتذہ ، والدین، طلبا اور معززین شہر نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ڈی سی او نےمظفرگڑھ کے نوجوان اتھلیٹ عبدالباسط کو گولڈ میڈل بھی دیا۔ عبدالباسط قومی اتھلیٹ ہیَں۔ تقریب میں میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

(روزنامہ خبریں ملتان مورخہ 23 اپریل 2010)

No comments:

Post a Comment