Sunday, April 10, 2011

محمد ایوب سہرانی ریٹائر ہوگئے۔


مظفرگڑھ کے مشہور ماہر تعلیم  پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول اور  سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مظفرگڑھ 31 مارچ 2011 کو اپنی ساٹھ سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کے سکول سٹاف نے ان کی خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ اس مو قع پر مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم اور ضلعی افسران تعلیم نے بھی ان کی خدمات کو سراہا۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ریٹائر منٹ کے بعد بھی تعلیم کے شعبہ میں اپنے تجربے اور مشاہدے کی روشنی میں تعلیم کے میدان اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔  یاد رہے کہ جناب ایوب سہرانی صاحب ضلع لیہ اور ضلع مظفرگڑ ھ میں بطور ضلعی افسر محکمہ تعلیم کام کر چکے ہیں۔اور انھیں یہ اعزار بھی حاصل ہے کہ وہ ضلع مظفر گڑھ میں سب سے زیادہ عرصہ تک تعینات رہنے والے ضلعی افسرتعلیم بھی رہے۔ اس کے علاوہ سہرانی صاحب بطور ٹیچر اور سر براہ ادارہ گورنمنٹ ہائی سکول  ڈونہ، مونڈکا، جتوئی اور چوک سرور شہید میں بھی کام کرچکے ہیں۔آپ گریڈ نمبر 20 میں پنجاب کے سینئر ترین افسر تھے۔ ہم جناب محمد ایوب سہرانی صاحب کی شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔اللہ تعالیٰ انھیں لمبی عمر اور صحت عطا فرمائے ۔ آمین۔  

Tuesday, April 5, 2011

پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے نتائج کے بارے میں شکایات

جن طلباء وطالبات  کے والدین یا اداروں کو   رزلٹ کے بارے میں کوئِ  شکایت ہو تو  وہ دفتر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ  آفیسر ایجوکیشن مظفرگڑھ   رجسٹرار امتحانات کے پاس اپنی  شکایات ۱۶  اپریل    ۲۰۱۱ تک  جمع کرا سکتے ہیں۔

Government Girls High School Shehr Sultan

Here are some snaps of Government Girls English Medium  High School Shehr Sultan District Muzaffargarh where you can see some beautiful tips or example for other English Medium Schools.






Result 5th & 8th Grade Examination 2011 District Muzaffargarh

پنجاب ایگزامینشن کمیشن  نے صوبہ  بھر کے پنجم اور مڈل  کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مظفر گڑھ کے نتائج دیکھنے کے لئَے درج  ذیل لنک پر کلک کریں۔


Result 5th & 8th Grade 2011 District Muzaffargarh.

Saturday, April 2, 2011

Pay Package to SST Male & Female from BS-16 to BS-17 and BS-17 to BS-18

ضلع مظفر گڑھ کے  ایس ایس ٹی ٹیچرز زنانہ و مردانہ کو  سکیل نمر ۱۶ سے سکیل نمبر ۱۷  اور سکیل نمبر ۱۷ سے سکیل نمبر ۱۸  کے احکامات جناب ای ڈی او ایجوکیشن مظفر گڑھ نے آرڈرز جاری کر دِ ئے ہیں۔ تفصیلات کے لئَے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔


Pay Package to SST Male & Female from BS-16 to BS-17 and BS-17 to BS-18

Thursday, September 2, 2010

PRESENCE OF STAFF IN SCHOOL

Government of the Punjab Education Department has issued a Notification for opening of school after Summer vacations and devastating flood in the country. All the schools will be remained open w.e.f. 6.9.2010. Complete details are given in the Notification. See the below:-

Tuesday, April 27, 2010

انٹرویوشیڈول آف ایجوکیٹرز


انٹرویوشیڈول آف ایجوکیٹرز
تاریخ/دن انٹرویو
دفتر/مقام
نام آسامی
3 مئی 2010
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشیدآباد مظفرگڑھ
ایس ایس ای کمپیوٹرسائنس زنانہ
4 مئی 2010
گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول مظفرگڑھ
ایس ایس ای کمپیوٹرسائنس مردانہ
5 مئی 2010
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشیدآباد مظفرگڑھ
ایس ای ایس ای سائنس زنانہ
6 مئی 2010
گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول مظفرگڑھ
ایس ای ایس ای سائنس  مردانہ
7 مئی 2010
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشیدآباد مظفرگڑھ
ایس ایس ای فزیکل زنانہ
8 مئی 2010
گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول مظفرگڑھ
ایس ایس ای فزیکل مردانہ

Monday, April 26, 2010

ایجوکیٹرز پری میرٹ لسٹیں آویزاں کردی گئیں۔


ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے  پری میرٹ لسٹیں ای ڈی او ایجوکیشن افس مظفرگڑھ میں آویزاں کردی گئیں۔ اعتراضات داخل کرانے کی آخری تاریخ 28 اپریل 2010 ہے۔جبکہ امیدواروں کے انٹرویو 3 مئی سے شروع ہوں گے۔
معلومات کے لئے مظفرگڑھ ایجوکیشن بلاگ پڑھتے رہئے۔اور اپنی رائے سے بھی آگاہ کیجئے)

سردار کوڑے خان وظائف کے لئے منتخب طلبا و طالبات برائے سال 2010 کی کمپییوٹرائزڈ لسٹ

سردار کوڑے خان   وظائف کے لئے منتخب طلبا و طالبات برائے سال 2010 کی کمپییوٹرائزڈ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ جسے آپ پنجاب گورنمنٹ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ لسٹ دیکھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔


Sunday, April 25, 2010

چالیس لاکھ کے وظائف طلبا و طالبات مین تقسیم کئے جائیں گے محموداسلم ڈی سی او مظفرگڑھ

40 لاکھ کے وظائف طلبا و طالبات میں تقسیم کئے جائیں گے۔ محمود اسلم

سردار کوڑے خان جائیداد کی آمدن عوامی فلاح پر خرچ کی جا رہی ہے۔ ڈی سی او مظفر گڑھ۔

محسن مظفر گڑھ سردار کوڑے خان جتوئی کی آمدن نہ صرف ضلع کی تعمیرو ترقی اور یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود پر ایمانداری سے خر چ کر رہی ہے بلکہ ضلع کے ہونہار طلباو طالبات کو بھی تعلیمی وظائف دئیے جا رہے ہیں۔تاکہ ضلع کے ہونہار طلبا و طالبات تعلیم کے میدان میں ترقی کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او مظفر گڑھ محمو د اسلم وزیر نے سردار کوڑے خان سکول مظفر گڑھ میں وظائف کی تقسیم کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےبتایا کہ اس سال 40 لاکھ روپے کے وظائف ضلع کے ہونہار طلبا و طالبات میں تقسیم کئے جا رہے ہیں اور آئندہ سال 60 لاکھ روپے وظائف تقسیم کئے جائیں گے۔اس کے بعد ڈی سی او نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔ قبل ازیں ممبر ضلعی تعلیمی کمیٹی و سابق ای ڈی او سی ڈی ملک خیر محمد بدہ نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن سے ماسٹر کی ڈگری تک کے طلبا و طالبات جنہوں نے 60 فیصد تک نمبر حاصل کئے ہیں ان سے درخواستیں طلب کی گئیں جن میں 782 درخواستیں آرٹس طلبا و طالبات کی تھیں۔اور 1 ہزار 431 درخواستیں سائنس کے طلبا و طالبات کی تھیں۔ اس سا ل آرٹس کے طلبا و طالبات کو 12ہزار اور سائنس کے طلبا وا طالبات کو 20 ہزار روپے کے وظائف دئیے جا رہے ہیں۔تقریب میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ امجد علی ، ای ڈی او تعلیم معسود ندیم، ای ڈی او لٹریسی محمد ارشاد تارڑ، ڈی او عبدالغفار لنگا ہ، ڈی او سوشل ویلفئر غلام عباس قمر ، ڈی ایم او طارق محمود، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوآرڈینیٹر شیخ محمد راشد، سردار عاشق بلوچ، زبیدالسلام شیروانی، نعیم احمد، ام کلثوم سیال، افضل چوہان،ظفر گرمانی سمیت سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان، اساتذہ ، والدین، طلبا اور معززین شہر نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ڈی سی او نےمظفرگڑھ کے نوجوان اتھلیٹ عبدالباسط کو گولڈ میڈل بھی دیا۔ عبدالباسط قومی اتھلیٹ ہیَں۔ تقریب میں میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

(روزنامہ خبریں ملتان مورخہ 23 اپریل 2010)