Sunday, April 10, 2011

محمد ایوب سہرانی ریٹائر ہوگئے۔


مظفرگڑھ کے مشہور ماہر تعلیم  پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول اور  سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مظفرگڑھ 31 مارچ 2011 کو اپنی ساٹھ سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کے سکول سٹاف نے ان کی خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ اس مو قع پر مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم اور ضلعی افسران تعلیم نے بھی ان کی خدمات کو سراہا۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ریٹائر منٹ کے بعد بھی تعلیم کے شعبہ میں اپنے تجربے اور مشاہدے کی روشنی میں تعلیم کے میدان اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔  یاد رہے کہ جناب ایوب سہرانی صاحب ضلع لیہ اور ضلع مظفرگڑ ھ میں بطور ضلعی افسر محکمہ تعلیم کام کر چکے ہیں۔اور انھیں یہ اعزار بھی حاصل ہے کہ وہ ضلع مظفر گڑھ میں سب سے زیادہ عرصہ تک تعینات رہنے والے ضلعی افسرتعلیم بھی رہے۔ اس کے علاوہ سہرانی صاحب بطور ٹیچر اور سر براہ ادارہ گورنمنٹ ہائی سکول  ڈونہ، مونڈکا، جتوئی اور چوک سرور شہید میں بھی کام کرچکے ہیں۔آپ گریڈ نمبر 20 میں پنجاب کے سینئر ترین افسر تھے۔ ہم جناب محمد ایوب سہرانی صاحب کی شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔اللہ تعالیٰ انھیں لمبی عمر اور صحت عطا فرمائے ۔ آمین۔  

No comments:

Post a Comment