Tuesday, April 12, 2011

شخع عطاء الرحمٰن انتقال فرما گئے۔

مظفر گڑھ کے مشہور ماہر تعلیم شیخ عطاء الرحمٰن 6اپریل  2011 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم مختلف مدارس میں بہ حثیت  ٹیچر، ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل خدمات انجام دیں۔آپ گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول مظفر گڑ ھ سے ریٹائر ہو ئےتھے۔  مر حوم مظفر گڑھ سیاسی اور سماجی حلقوں میں بہت مشہور تھے۔ آپ ضلعی کمیٹی برائے رجسٹریشن پرائیوئٹ ادارہ جات کے چیرمین کے طور پر بھی کام کر تے رہے۔ مرحوم کے بہت سے شاگرد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کی نمازہ جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر 
جمیل عطا فرما ئے۔ آمین۔
شیخ عطاء الرحمن درمیان میں بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول مظفرگڑھ  

No comments:

Post a Comment