Tuesday, April 12, 2011

جاوید علی شاہ ہمدانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ریٹائر ہو گے

سید جاوید علی شاہ ہمدانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن دفتر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سے  اپنی ساٹھ سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر 7 اپریل 2011 کو ریٹائر ہوگئے ہیں۔ جاوید علی شاہ صاحب نے بحثیت جونیر کلرک کام شروع کیا تھا اور ترقی کرتے ہوئے اسسٹنٹ دائریکٹر کےعہدے پر فائز ہوئے۔ ای ڈی او ایجوکیشن آفس کے عملہ نے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں جناب مسعود ندیم ملک ای ڈی او ایجوکیشن مظفرگڑھ، جناب ملک بشیر احمد طارق  ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن مظفرگڑھ  اور  جناب عبدالغفار خان   ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفرگڑھ نے شرکت کی۔ اور ان کی ساٹھ سالہ خدمات کو بھر پور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ اس موقع پر سید جاوید 
علی شاہ نے تمام افسران اور اہلکاران کا شکریہ ادا کیا۔ ہم ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔


ہار پہنے ہوئے سید جاوید علی شاہ اور ایجوکیشن افسران

No comments:

Post a Comment